میو ہسپتال کے ڈاکٹروں نے کٹا ہوا ہاتھ جوڑ دیا

میو ہسپتال کے ڈاکٹروں نے کٹا ہوا ہاتھ جوڑ دیا

  

لاہور(خبرنگار) میو ہسپتال کے ڈاکٹرز نے کٹا ہوا ہاتھ جوڑ دیا۔ گزشتہ روز ایمرجنسی میں ارشد ولد منشاء نامی مریض کو لایا گیا جس ککا ہاتھ علیحدہ سے شاپر بیگ میں ڈال کر لایا گیا ۔شعبہ پلاسٹک سرجری کے سینئر رجسٹرار ڈاکٹر عمر نذیر کا کہنا ہے کہ ارشد کا ہاتھ پرنٹنگ پریس کے کٹر سے علیحدہ ہوا تھا جس کی سرجری کرکے خون کی سرکولیشن بہتر بنا دی ہے اور اس کے لئے دو دن اہم ہوتے ہیں کہ کہیں کوئی کلاٹ نہ بن جائے اس کامیابی کے تین ماہ بعد اس مریض کا دوبارہ آپریشن کیا جائے گا جس میں اس کی نبض اور پٹھوں کو جوڑا جائے گا۔ ڈاکٹر عمر نذیر نے بتایا کہ ان کے ساتھ سرجری میں ان کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد سہیل اور دو پی جی ٹرینی ڈاکٹرز بھی شامل تھے۔

ہاتھ جوڑ دیا

مزید :

علاقائی -