ججز کے تحفظ کیلئے خصوصی فورس بنانے کا فیصلہ، 3 رکنی کمیٹی قائم

ججز کے تحفظ کیلئے خصوصی فورس بنانے کا فیصلہ، 3 رکنی کمیٹی قائم

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ججز کے تحفظ کے لئے خصوصی فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر نیشنل پولیس بیورو کلیم امام کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔آئی جی اسلام آباد پولیس طارق مسعود کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ ججز سکیورٹی فورس کے قیام کیلئے کمانڈنٹ ایف سی سے بھی مشاورت کی جائے گی۔ کمیٹی نئی فورس کے لئے بجٹ سمیت ضروریات کا جائزہ لے گی اور 15 روز میں اپنی رپورٹ سیکرٹری داخلہ کو ارسال کرے گی

مزید :

علاقائی -