سعدرفیق آج پاکستان ریلوے موبائل ایپ کا افتتاح کریں گے

سعدرفیق آج پاکستان ریلوے موبائل ایپ کا افتتاح کریں گے

  

لاہور( وقائع نگار)ریلوے نے موبائل ایپ اورآن لائن بکنگ کے منصوبوں پر کام مکمل کر لیا ۔ذرائع کے مطابق ریلوے کی جانب سے مسافروں کی سہولت کے لئے موبائل ایپ اور آن لائن بکنگ کے منصوبوں کو مکمل کر لیا گیا ہے اس حوالے سے وزیرریلویزخواجہ سعدرفیق پاکستان ریلویزہیڈکوارٹرزمیں آج دوپہر 2بجکر 30منٹ پر پاکستان ریلوے موبائل ایپ کا افتتاح کریں گے۔پاکستان ریلویز کی تمام 48ٹرینوں کی آن لائن بکنگ وسیٹ ریزرویشن کاافتتاح کریں گے اس کے علاوہ پسنجر بوگیوں بالخصوص اکانومی کلاس کی اپ گریڈیشن کے ایک بڑے منصوبے کا اعلان بھی کریں گے۔

مزید :

علاقائی -