کر پشن اور دہشت گردی ایک ہی سکے کے دورخ ہیں،چوہدری سرور

کر پشن اور دہشت گردی ایک ہی سکے کے دورخ ہیں،چوہدری سرور

  

لاہور(وقائع نگار) تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمدسرور نے کر پشن کے خاتمے کیلئے بھی ''ایکشن پلان'' لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کر پشن اور دہشت گردی ایک ہی سکے کے دورخ ہیں'دہشت گردی اور کر پشن کی موجودگی میں ملک کسی بھی صورت تر قی نہیں کر سکتا دونوں کو جڑوں سے ختم کر نا ہوگا ورنہ ملک آگے نہیں جاسکتا 'تحر یک انصاف کر پشن کے خلاف ملک اور قوم کی امنگوں کے مطابق جنگ لڑ رہی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب ملک سے کر پشن اور لوٹ مار کامکمل خاتمہ ہوگا اور ملک ترقی کر یگا۔گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ا فواج پاکستان سمیت دیگر سیکورٹی فورسز جو قربانیں دے رہی ہیں پوری قوم ان کو سلام پیش کرتی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحدہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی طر ح کر پشن کر نیوالے بھی ملک اور قوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ۔

چوہدری سرور

مزید :

علاقائی -