حکمرانوں نے سیاست میں منفی کلچر کی جڑیں مضبوط کیں ، عوامی تحریک

حکمرانوں نے سیاست میں منفی کلچر کی جڑیں مضبوط کیں ، عوامی تحریک

  

لاہور(خصوصی رپورٹ)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے ق لیگ کے رہنماظہیر الدین کے فیصل آباد میں ٹرانسپورٹ آفس پر پولیس گردی اور کاروبار بند کرنے کی پنجاب حکومت کی انتقامی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران جماعت نے سیاست میں انتقام کے منفی کلچر کی جڑیں مضبوط کیں۔وفاداریاں بدلنے سے انکار کرنے والوں کے کاروبار پر حملے ن لیگ کا منشور بن چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شوکت بسرا پر حملہ کے پیچھے بھی ن لیگ کے عہدیدار تھے شریف برادران نے سیاسی اختلاف پر ماڈل ٹاؤن میں بھی ظلم اور بربریت کی انتہا کرتے ہوئے ہمارے 14 کارکنوں کو شہید اور 100 کو گولیاں ماریں ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت کی سیاسی کارکنوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں سے پڑھے لکھے عوام کو اس جمہوریت سے نفرت ہو گئی ہے ۔

مزید :

علاقائی -