سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، سینیٹرنہال ہاشمی

سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، سینیٹرنہال ہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آئی این پی)مسلم لیگ (ن)کے رہنما سینیٹرنہال ہاشمی نے کہا ہے کہ سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، گزشتہ 9 برس سے صوبے پر پیپلزپارٹی حکمرانی کررہی ہے لیکن اس طویل عرصے میں اب تک کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا، سیہون میں لوگ شہید ہوگئے اس وقت حکومت سندھ کہاں تھی۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹرنہال ہاشمی نے مولابخش چانڈیو کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ مولابخش چانڈیو چودھری نثار سے استعفیٰ مانگنے کی بجائے اپنی حکومت کی کارکردگی پر نظر ڈالیں۔کراچی سے حیدرآباد تک آدھے موٹروے کے افتتاح کے سوال پرنہال ہاشمی نے کہا کہ نوازشریف کو سندھ کے عوام کا احساس ہے ہماری حکومت کی جانب سے موٹروے پہلا تحفہ ہے جب کہ اس کو 4 حصوں میں بنایا جارہا ہے بقیہ حصے کا افتتاح جلد کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -