نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمدکی بات پر لیگی رہنماؤں کے ماتھے پر بل آجاتے ہیں،سعید غنی

نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمدکی بات پر لیگی رہنماؤں کے ماتھے پر بل آجاتے ...

  

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹرسعید غنی نے طلال چوہدری کی طرف سے چیئرمین بلاول بھٹو کے متعلق غیرمہذب زبان استعمال کرنے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جب بھی دہشت گردوں کو کچلنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل کرنے کی بات کی ہے تو وزیر داخلہ چوہدری نثار اور مسلم لیگ کے کچھ رہنماؤں کے ماتھے پر بل آجاتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر چیئرمین چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سخت تشویش ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ ایسے موقع پردہشت گردی کے واقعات بڑھنے لگے جب پاکستان پیپلزپارٹی نے پنجاب میں عوامی رابطہ مہم شروع کی۔

مزید :

علاقائی -