لاہو ر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،6 افغان باشندوں سمیت 38مشکوک افراد گرفتار

لاہو ر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،6 افغان باشندوں سمیت 38مشکوک افراد ...

  

لاہور ( خبرنگار )صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن کے دور ان6 افغان باشندوں سمیت 38مشکوک افراد کو کوائف مکمل نہ ہو نے پر حراست میں لیتے ہوئے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاذرائع کے مطابق شہر میں ممکنہ دہشت گر دی کے خد شات کے پیش نظر پولیس اور حسا س اداروں کی جانب سے مختلف علاقے جن میں گرین ٹاؤن ،ریلوے روڈ ،ہر بنس پورہ ،راوی روڈ ،بند روڈ ،سبزہ زار ،علامہ اقبال ٹاؤن ،جوہر ٹاؤن ،ٹھوکر نیاز بیگ ،شاہ پور ،گلبر گ ،کوٹ لکھپت ،سمیت دیگر کئی علاقوں میں سر چ آپریشن کے دوران رہائشیوں کے کوائف چیک کئے جسکے دوران 6 افغان باشندوں سمیت 38مشکوک افراد کو کوائف مکمل نہ ہو نے پر حراست میں لے لیا گیا جبکہ مختلف علاقوں میں قائم ہوٹلوں ،ریلوئے اسٹیشن ،بس اڈؤں پر بھی چیکنگ کا سلسلہ جاری رہا اور سر چ آپریشن کی نگرانی ڈویژنوں کے ایس پیز نے کی جبکہ حساس ادروں کے اہلکار بھی سر چ آپریشز کی نگرانی کر تے رہے ۔

مزید :

علاقائی -