وفاقی وزرا ء دہشت گردوں سے ہمدردی رکھتے ہیں، مولا بخش چانڈیو

وفاقی وزرا ء دہشت گردوں سے ہمدردی رکھتے ہیں، مولا بخش چانڈیو

  

کراچی(آئی این پی) پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وفاقی وزرا ء دہشت گردوں سے ہمدردی رکھتے ہیں جب کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار مسائل کا سامنا کرنے سے قاصر ہیں۔ کراچی میں گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ مسائل کا سامنا کرنے سے ہی ان کا حل نکلتا ہے لیکن عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار حالات کا سامنا کرنے سے قاصر ہیں اورملک میں جاری حالیہ دہشت گردی کی لہر پر وفاقی وزیر داخلہ کا کچھ نہ بولنا اور گھر میں خاموشی سے بیٹھ جانا ان کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اپنی ناکامیوں کا ملبہ کسی اورپر ڈال دینا (ن) لیگ کے وزار اور رہنماں کا پرانا وطیرہ ہے۔

مولا بخش چانڈیو

مزید :

علاقائی -