سپیکر کو فوجی عدالتوں میں توسیع سے متعلق اجلاس جلد بلانے کیلئے پارلیمانی لیڈروں سے رابطہ

سپیکر کو فوجی عدالتوں میں توسیع سے متعلق اجلاس جلد بلانے کیلئے پارلیمانی ...

  

اسلام آباد(آئی این پی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں سے رابطہ ہوا ہے ،ان رہنماؤں سے فوجی عدالتوں کے حوالے سے 27 فروری کو جو اجلاس بلانا تھا اب اسے 23 فروری کو بلانے کا کہا ہے، امید کرتا ہوں کہ اتفاق رائے کے بعد فوجی عدالتوں کے حوالے سے اگلا اجلاس23 فروری کو بلایا جائے گا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس 27فروری کی بجائے 23فروری کو بلانے پر مشاورت کی گئی ہے ۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پارلیمانی لیڈروں سے فوجی عدالتوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا،ملک میں جاری دہشت گردی کی لہر پر پارلیمانی لیڈروں نے تشویش کا اظہار کیا ہے،دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے ملکی اور قومی مفادات کے پیش نظر فوری اور موثر اقدامات کرنے پر اتفاق ہوا۔انہوں نے کہا کہ رہنماؤں سے فوجی عدالتوں کے حوالے سے 27 فروری کو جو اجلاس بلانا تھا اب اسے 23 فروری کو بلانے کا کہا ہے،میں امید کرتا ہوں کہ اتفاق رائے کے بعد فوجی عدالتوں کے حوالے سے اگلا اجلاس23 فروری کو بلایا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -