الیکشن 2018ء میں کارکردگی کی بنیاد پر ارکان کو پارٹی ٹکٹ دیا جائے گا: عمران خان

الیکشن 2018ء میں کارکردگی کی بنیاد پر ارکان کو پارٹی ٹکٹ دیا جائے گا: عمران خان

  

اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے خیبرپختونخواہ میں پارٹی کے اندر بننے والے فارورڈ بلاک کے اراکین کو الیکشن 2018ء میں پارٹی ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 2018ء کے الیکشن میں پارٹی ٹکٹ کارکردگی کی بنیاد پر دینے کا فیصلہ کیا ہے اوراس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو بھی ٹاسک دیدیا ہے جبکہ عمران خان نے پرویز خٹک کو ہدایت کی ہے کہ الیکشن 2018ء میں کارکردگی کی بنیاد پر اراکین کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق کے پی کے میں 10 ایم پی ایز جماعت سے ناراض ہیں جن میں سے تین اراکین کو منا کر انہیں ٹکٹ دیے جانے کا امکان ہے جبکہ باقی سات اراکین کو پارٹی ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔

مزید :

ملتان صفحہ اول -