بد دیانت میڈیا لوگوں کو سچ نہیں بتانا چاہتا ،یہ اپنے ایجنڈا پر کامکر رہا ہے :ٹرمپ پھر برس پڑے

بد دیانت میڈیا لوگوں کو سچ نہیں بتانا چاہتا ،یہ اپنے ایجنڈا پر کامکر رہا ہے ...

  

میلبورن( نیٹ نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار میڈیا پر چڑھ دوڑے ہیں ،فلوریڈا میں کمپین ریلی فار امریکہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ذرائع ابلاغ پر پھر شدید حملے کئے، خوب تنقید کا نشانہ بنایا ۔ میلبورن میں سب سے پہلے امریکہ کا نعرہ لگاتے ہوئے انہوں نے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بد دیانت میڈیا لوگوں کو سچ نہیں بتانا چاہتا۔ یہ اپنے ایجنڈا پر کام کر رہا ہے ۔ انہوں نے اپنے دور صدارت میں اپنے اب تک کے اقدامات کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں امید کی نئی کرن جاگی ہے ۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ رپورٹرزکرپٹ نظام کا حصہ ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جب ٹرمپ نے یہ ریمارکس دیئے تو ریلی میں بہت سے لوگوں نے اس کی حمایت بھی کی۔ ٹرمپ نے ایک بار پھر ملکی میڈیا پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی جعلی خبر کی رکاؤٹ کے بغیر امریکیوں سے بات کرنا چاہتے تھے۔انھوں نے میڈیا کو بد دیانت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ میڈیا سچ کو رپورٹ نہیں کرنا چاہتا اور ان کے بارے میں اپنے پاس سے ہی کہانیاں بنا رہے ہیں۔ ہم' انھیں( میڈیا) کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔ٹرمپ نے اپنی تقریر میں انتخابی مہم کے دوران کیے جانے والے وعدے کو دہرایا کہ وہ امریکہ کو محفوظ بنائیں گے اور اس کی سرحدیں دوبارہ سے مضبوط ہوں گی۔انھوں نے صحت کی سہولتوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکیوں کے پاس صحت کا بہترین منصوبہ ہو گا جبکہ سابق صدر اوباما کی صحت سے متعلق اصلاحات کو ختم کر دیا جائے گا۔ٹرمپ نے زور دیا کہ وائٹ ہاؤس کے معاملات بہترین انداز میں چل رہے ہیں جبکہ ٹرمپ انتظامیہ میں بدنظمی کے دعوؤں کی تردید کی۔صدر ٹرمپ نے یہ وعدہ بھی کیا کہ وہ افسر شاہی میں کمی کریں گے۔ داعش کی مکمل تباہی کا منصوبہ تیار کیا جائے گا۔نھوں امریکہ میں نئی نوکریاں پیدا کرنے کا وعدہ کیا۔یاد رہے کہامریکہ میں کسی صدر کا انتخابی مہم کی طرز پر جلسوں کا انعقاد کرنا غیر معمولی بات ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -