کراچی میں دفعہ 144 نافذ، جلسوں، جلوسوں پر پابندی عائد

کراچی میں دفعہ 144 نافذ، جلسوں، جلوسوں پر پابندی عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ، پندرہ دن تک کسی سڑک پر کوئی سیاسی، مذہبی یا سماجی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔دہشتگردی کی کارروائیوں کے خدشات پر مبنی رپورٹس کے تسلسل سے پریشان ا?ئی جی سندھ نے درخواست کی تو محکمہ داخلہ نے کراچی میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔شہر کی کسی شاہراہ پر سیاسی، مذہبی یا سماجی سرگرمی کی اجازت نہیں ہو گی۔ تاہم، سندھ سرکار کے اس فیصلے پر کراچی کے شہریوں کو تحفظات ہیں۔ دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت عائد کی گئی پابندی پندرہ روز کے لے ہے جس کی خلاف ورزی پر متعلقہ تھانے کا ایس ایچ او مقدمے کے اندراج اور کارروائی کا ذمہ دار ہو گا۔فیصلہ قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ اور دہشتگردوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کے لئے کیا گیا ہے