6ویں مردم شماری کیلئے 118826 ملازمین کوتعینات کیا جائیگا،شماریات

6ویں مردم شماری کیلئے 118826 ملازمین کوتعینات کیا جائیگا،شماریات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)15 مارچ سے شروع ہونے والی 6ویں مردم شماری کیلئے 118826 ملازمین کوتعینات کیا جا رہا ہے ‘ چاروں صوبوں ‘ فاٹا ‘ آزاد کشمیر ‘ گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں 458 ضلعی آفیسرز ‘ 3307 چارجز سپرنٹندنٹ ‘ 20631 سرکل سپروائزرز اور 84085 شمار کنندگان (نیومیریٹرز) تعینات کئے جائیں گے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی دستاویزات کے مطابق 15 مارچ کو شروع ہونے والی ملک کی 6 ویں مردم شماری کیلئے کل 118826 سٹاف تعینات کیا جائے گا۔ چاروں صوبوں ‘ فاٹا ‘ آزاد کشمیر ‘ گلگت بلتستان میں مردم شماری کے لئے 458 ضلعی آفیسرز تعینا ت کئے جائیں گے جبکہ 3307 چارجز سپرنٹنڈنٹ اور 20631 سرکلر سپروائزرز تعینات کئے جائیں گے جبکہ چاروں صوبوں ‘ فاٹا ‘ آزاد کشمیر ‘ گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں 84085 شمار کنندگان تعینات کئے جائیں گے۔ پاک فوج کے 2 لاکھ آفیسرز اور اہلکار فرائض انجام دیں گے۔ مردم شماری کے لئے پورے ملک کو 168170 بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ 60 دن تک کل آبادی کی ابتدائی اور غیر حتمی رپورٹ تیار کی جائے گی۔ مردم شماری پر 30 ارب روپے اخراجات ہوں گے۔