درگاہ لعل شہبازقلندر پرحملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری

درگاہ لعل شہبازقلندر پرحملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سیکورٹی اہلکاروں نے درگاہ لعل شہبازقلندر پرحملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی جاری کردی ہے، فوٹیج میں خود کش حملہ آور کو درگاہ میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جو بڑی چالاکی سے اور ہجوم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اندر داخل میں ہونے میں کامیاب ہو جاتا ہے جبکہ آئی جی سندھ اللہ ڈنوخواجہ کاکہنا ہے کہ پولیس نے حملے میں ملوث مبینہ خودکش حملہ آورکوشناخت کرلیا ہے ،جس کی مدد سے سانحہ کے مرکزی کردار تک جلد پہنچ جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ حملہ آور کا نام تو ابھی معلوم نہیں ہوسکا لیکن اتنا کہا جاسکتا ہے کہ درگاہ پر ہونے والے حملے میں اسی شخص کا مرکزی کردار تھا ۔میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے سانحہ سیہون کے حوالے سے ہونے والی اب تک کی تحقیقات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ99فیصدیقین ہے کہ فوٹیج میں نظرآنے والاشخص ہی حملہ آورہے۔آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ سیہون دھماکے پر پولیس پہلے دن سے تحقیقات کررہی ہے اور تحقیقات میں معاونت کے لیے دیگر سیکیورٹی اداروں کی مدد اور تعاون بھی حاصل ہے جس کے باعث واقعے کی تفتیش بہتر انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -