درجنوں افراد کیمسلم لیگ ن میں شمولیت

درجنوں افراد کیمسلم لیگ ن میں شمولیت

  

ا لپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ یونین کونسل دندئی قدردان میں عوامی نیشنل پارٹی کو دھچکہ،اہم رہنما محمد رحیم خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت ایم پی اے محمد رشاد خان کی قیادت میں مسلم لیگ نون میں شامل، شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ( ن) لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی محمد رشاد خان نے کہا ہے کہ شانگلہ میں سیلاب فنڈ میں کرپشن کا بازار گرم ہے،پشاور سے منتخب رکن اسمبلی شانگلہ کے سیلاب فنڈ پر سیاست کر رہے ہیں جو یہاں کہ سیلاب متاثرین کے ذخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے ،صوبائی حکومت شانگلہ کی تعمیر و ترقی میں دلچسپی نہیں لے رہی،بلخصوص میرا حلقہ حکمرانوں کے دوربین میں نظر نہیں ارہا کیونکہ یہاں کہے عوام نے مسلم لیگ کی قیادت پر اعتماد کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز قدردان دندئی میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،محمد رشاد نے کہا کہ مخا لفین پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ شانگلہ میں ترقی کے خلاف نہیں مگر قدرتی آفات سے متا ثرہ عوام کے فلاح و بہبود کیلئے انے والے فنڈز پر سیاسی دوکان چمکانے کی اجا زات نہیں دینگے،صوبے میں احتساب کمیشن،کرپشن ختم کرنے کے دعوے کرنے والے شانگلہ میں کرپشن پر خاموش ہے کیونکہ اس کرپشن میں اس کے کارندے خود شامل ہیں،ان کے ترقیاتی منصوبوں میں بجٹ نہیں اور انہوں نے تختیاں لگا کر بار بار منصوبوں کا افتتا ح کرتے ہیں جو ایک شرمناک فعل ہے،حکمران جماعت کے نمایندے این جی اوز کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا کر اپنی نمبر سکور کر رہے ہے، مسلم لیگ عوام کی عملی خدمت پر یقین رکھتی ہے،ائندہ عا م انتخابات میں عوام ملک کو ترقی کے راہ پرگامزن کرنے والے مسلم لیگ پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرے گی، ہم منصوبوں کی تختیاں لگانے پر نہیں بلکہ عملی کام پر اور سیاست پر یقین رکھتے ہیں ،شانگلہ کے سیلاب فندز پر بار بار اسمبلی میں اواز اٹھائی مگر صوبے میں ناکام لیڈر شپ ہونے کی وجہ سے ترقی کا ہر عمل رک گیا ہے،شانگلہ کے ساٹھ کروڑ روپے کے زائید فنڈ پر شانگلہ میں بولیاں ہوئی ، 2018کے عام انتخابات میں عوام کے سامنے کارکردگی کے بنیاد پر پیش ہونگا، افتتاحی تقریب سے تحصیل ناظم الپوری محمد طاہر خان ۔ممبر ضلع کونسل نجیب الرحمن۔ممبر ضلع کونسل حیات خان و دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔محمد رشاد نے کہا کہ انشاء اللہ ائندہ صوبے اور مرکز میں ائندہ دور حکومت مسلم لیگ کی ہوگی،عوام عام انتخابات میں دھرنا دینے والوں کا کڑا احتساب کرکے ان کو مسترد کردیں گے ،محمد رشاد خان نے کہا کہ ان کی کوشیش ہے کہ حلقے کے تمام بالائی علاقوں کو لنک روڈز کی تعمیر یقینی بنائی جاسکے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -