جمیعت علمائے اسلام کے گرفتار ساتھیوں کو فوری رہا کیا جائے ،مولانا ہاشم

جمیعت علمائے اسلام کے گرفتار ساتھیوں کو فوری رہا کیا جائے ،مولانا ہاشم

  

شبقدر) نمائندہ پاکستان ( جمیعت علمائے اسلام کے گرفتار ساتھیوں کو فوری رہا کیا جائے ضلعی پولیس نے سیاسی مخالفین کی ایما ء پر مدرسہ کی بندش کا جو اقدام اٹھایا ہے اس کو فوری طور پر واپس کیا جائے ہم آئین اور قانون کے مطابق اپنے مدرسے چلا رہے ہیں حکومت احتجاج پر مجبور نہ کریں تفصیلات کے مطابق تحصیل شبقدر میں جمیعت علمائے اسلام کے ضلعی رہنماوں اور کارکنان نے اپنے ساتھیوں کی گرفتاری اور تحصیل تنگی میں پولیس کی جانب سے دینی مدرسے کی بندش خلاف باچہ خان چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر جے یو آئی ف مولانا ہاشم اور ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی گوہر علی اور عنایت اللہ ہاشمی نے کہا کہ ضلعی پولیس سیاسی مخالفین کے ایماء پر ہمارے ساتھیوں کو گرفتار کر رہی ہے اور مدرسے کوبلا جواز بند کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے مدرسے حکومت پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق ہیں اور ہمیں بے جا تنگ کیا جا رہا ہے انہوں نے ضلعی پولیس پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر سات دن کے اندر اندر ہمارے تمام گرفتار ساتھیوں کو رہا نہ کیا اور مدرسے کو دوبارہ نہیں کھولا گیا تو ہم ضلع بھر میں نہ ختم ہونے والے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کریں گے اور اس سے قبل ہم کسی قسم کے مذاکرات کیلئے تیار نہیں ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -