اندھے قتل کا سراغ مل گیا ،مقتول کی بیوی سمیت 3 گرفتار
رستم(نمائندہ پاکستان) شہباز گڑھی پولیس نے آندھے قتل کا سراغ لگاکر اشنا کے ساتھ ملکر مقتول کی بیوی سمیت 3افراد گرفتار کرلئے، ملزمان کا میڈیا کے سامنے اقبال جرم ۔ واقعات کے مطابق تھانہ شہباز گڑھی کے ایس ایچ او شکیل خان کو 3 فروری کو صبح سویرے اطلاع ملی کہ بٹ سیری گڑھی روڈ پر کھیت میں ایک نعش پڑی ہے جس کو نامعلوم ملزمان نے قتل کیا ہے پولیس نے پہنچ کر نعش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کردی مقتول جان سید ولد علی سید کے بھائی رحم سید نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جس کے بعد ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد کے خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی رورل کامران خان ، ایس ایچ او شکیل خان، انوسٹی گیشن انچارچ انسپکٹر گل شید خان اور ایس آئی فضل مالک خان کی نگرانی میں ایک ٹیم تشکیل دیدی ، جس نے دو ہفتوں کے اندر اصل ملزمان مسماۃ(ن) ، عالمزیب ولد میراکبراور تاج محمد عرف تاجون ولد محمد غواص ساکنان شہباز گڑھی کو واردات میں استعمال شدہ پستول، موبائل فون ، چنگ چی اور قتل کے عوض 30ہزار روپے سمیت گرفتار کرلئے جبکہ سہولت کار امان سید ولد دل سید ساکن شہباز گڑھی سعودی عرب میں مقیم ہے، واضح رہے کہ مقتول کی بیوی اور امان سید جو مقتول کے چچازاد بھائی ہے دونوں کے مابین تعلقات تھے۔۔۔