ڈیرہ،مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق

ڈیرہ،مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل کڑی خیسور کے گاؤں عمر خیل کچہ کے رہائشی باپ محمد امیر خان کلے خیل اور بیٹا محمد رمضان ٹریکٹر پر جارہے تھے کہ چشمہ کے قریب ان کے ٹریلر کا گیئر پھنس گیا ۔ جس سے ٹریکٹر بے قابو ہوکر الٹ گیا ۔جس سے محمد امیر خان اور اسکا بیٹا رمضان موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ دوسرے واقعہ میں وانڈہ شاہ نواز گاؤں کا رہائشی سبطین ولد غلام قاسم چشمہ روڈ پر اپنے ٹریکٹر کا پنچر ٹائر تبدیل کررہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والی موٹر کار کی ٹکر سے موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔