اہلیان لکی مروت کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے ،انور سیف اللہ

اہلیان لکی مروت کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے ،انور سیف اللہ

  

لکی مروت) نمائندہ پاکستان( : پی پی پی کے سینئر مرکزی رہنماء اور سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ خان نے کہاہے کہ گزشتہ انتخابات میں اہلیان لکی مروت نے ان کے مقابلے میں جن امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب بنایاانہوں نے عوام سے ووٹ لینے کے بعد اعتماد کو پاش پاش کرتے ہوئے مسائل میں گرے ہوئے اہلیان لکی مروت کوبے یارومدد گار چھوڑدیئے ہیں اور ضلع کے حقوق ،تحفظ ،مفادات کی حصول، تعمیر وترقی اور عوام کو درپیش مسائل و مشکلات کیلئے مرکزی اور صوبائی سطح پر کوئی نہیں رہا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے رہائش گا ہ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سابق ایم این اے غلام الدین خان ،آراکین ضلع کونسل شفیع اللہ خان، طارق قدیر خان،فرید اللہ خان ودیگر پارٹی مشران بھی اس موقع پر موجود تھے۔انورسیف اللہ خان نے کہا کہ عوام نے اپنا قیمتی ووٹ امپورٹڈ اور نااہل لوگوں کو دیکر ضائع کیا جس کی وجہ سے اب انہیں بجلی ،آبنو شی و آبپاشی ودیگر مسائل و مشکلات کی شکل میں اس غلطی کا خمیازہ بگھتنا پڑ رہا ہے اب الیکشن قریب آنے پر برسر اقتدار ٹولے کے دیگر موقع پر ست سیاستدانوں نے وطیر ہ بدلتے ہوئے پھر نمودار ہورہے ہیں تاکہ عوام کو دھوکہ دیتے ہوئے رہی سہی کا کسر پوری کریں۔انہوں نے کہا کہ عوام بیدارہوکر مفاد پرست سیاستدانوں اور برسر اقتدار ٹولے کا احتساب کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -