چارسدہ،عمائدین کی کاوشوں سے دیرینہ دشمن شیر و شکر ہو گئے

چارسدہ،عمائدین کی کاوشوں سے دیرینہ دشمن شیر و شکر ہو گئے

  

چارسدہ (بیورو رپورٹ) دویزو قلعہ میں جرگہ مشران کی کوششوں سے خونی دشمنی دوستی میں بدل گئی ۔ اس حوالے سے تنگی دویزو قلعہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں مزدور کسان پارٹی کے مرکزی صدر افضل شاہ خاموش ، بحرین وگبرال علاقہ کے تحصیل ناظمین حبیب اللہ ثاقب ،محمد خان ،مسلم خان ،غلام رحمن ،ممتاز سالار ،احمد شاہ ناظم اور علاقے کے دیگر سیاسی وسماجی شخصیا ت اور اہل علاقہ نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔ فریق اول جمشید خان ،شہزاد خان ، فریق دوم معرفت شاہ اور عبدالکبر نے ایک دوسرے کو اللہ کے رضا کیلئے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر معاف کیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -