چارسدہ ،موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق

چارسدہ ،موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق

  

چارسدہ (بیورو رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام یونین کونسل ایم سی تھری کے جنرل سیکرٹری اور ختم نبوت کے مقامی رہنماء حاجی کلیم اللہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے قتل ۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ۔ رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شا کا امن و امان کی ابتر صورتحال سیاوردن دہاڑے قتل پر شدید غم و عصہ کا اظہار ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پڑانگ کے حدود بہلول خیل میں جمعیت علمائے اسلام یونین کونسل ایم سی تھری کے جنرل سیکرٹری اور ختم نبوت کے مقامی رہنماء حاجی کلیم اللہ کو دن دہاڑے نامعلوم افراد نے گھر کے سامنے گولی مار کر قتل کر دیا ۔اہل علاقہ نے نعش کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کی گئی ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جے یوآئی کے سینکڑوں کارکن ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ پہنچ گئے ۔ اہل علاقہ کے مطابق ٹارگٹ کلرز نے حاجی کلیم اللہ کو گھر سے باہر بلا یا اور اندھا دھند فائرنگ کی جس کی وجہ سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔مذہبی حلقوں میں واقعہ کے حوالے سے شدید تشویش اور عصہ پا یا جا رہا ہے ۔ دریں اثناء ممبر قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور واضح کیا کہ دن دہاڑے ایک شریف شہری اور مذہبی رہنماء کو گھر سے بلا کر قتل کیا گیا اور ملزمان بڑی آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ انہوں نے کہاکہ واقعہ ضلعی انتظامیہ اور مقامی پولیس کیلئے ایک چیلنج ہے کہ امن و امان کی اس ابتر صورتحال کا نوٹس لیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -