ملاکنڈا دبی اوکلتوری جرگہ کی تنظیم سازی مکمل:مکرم خا ن صبا صدر

ملاکنڈا دبی اوکلتوری جرگہ کی تنظیم سازی مکمل:مکرم خا ن صبا صدر

  

درگئی (نمائندہ خصوصی) ملاکنڈا دبی اوکلتوری جرگہ کی تنظیم سازی مکمل۔مکرم خا ن صبا صدر، نیازک جان جنرل سیکرٹری جبکہ محمد زیب منصور کو پریس سیکرٹری منتخب کرلئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ملاکنڈادبی اوکلتوری جرگہ کاایک اہم اجلاس زیرصدارت سید تجمل حسن قائل بمقام ٹمبرایسوسی ایشن دفتر منعقد ہوا۔ نظامت کے فرائض تاج محمد خاموش نے اداکئے۔اس موقع پر صابر حجازی، کاشف گلاب، مکرم خان صباء، پروفیسر امین تنہا، گلزارخان گلزار،محسن شاہ محسن، ڈاکٹر اتل خان،فضل داد فضل،فضل سبحان عابد،نیازک جان،پروفیسر عبدالکریم جان،سید امیرقاسم ہاشمی،تاج محمد خاموش،فیض محمد مظلوم،نسیم اللہ ایڈوکیٹ،محمد زیب منصور،امیررزاق امیر،ڈاکٹر محمد غنی،امیرزمان خان،علیم شلمان،شیرعلی خان،نوشیرروان خوگمن،سید تجمل حسن قائل،محمد طاہر طائر، جنید خان جنید،فضل بادشاہ،زاہد خان،محمد نظیف خان،حیات خان، شاہ ولی خان اور دیگر نے پورے ملاکنڈ کی سطح پر آئے ہوئے ادیب، شاعروں، صحافیوں، فنکاروں، سنگ تراشوں اور دانشوروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر آئین کی منظوری دی گئی۔جبکہ21فروری کو مادری زبانوں کی عالمی د ن منانے کیلئے لائحہ عمل اور واک ترتیب دیاگیا۔سال 2017اور 18کیلئے نئے کابینہ منتخب کیاگیا۔جس کی رو سے مکرم خان صباء کو صدر،صابر حجازی کو سینئر نائب صدر،امیررزاق امیر کو نائب صدر،نیازک جان کو جنرل سیکرٹری، نوشیرروان خوگمن کو جائنٹ سیکرٹری،استاد طلاء محمد کو کلتوری سیکرٹری،محمد زیب منصور کو پریس سیکرٹری،امیرزمان کو فنانس سیکرٹری،تاج محمد خاموش کو چیئرمین مجلس عاملہ،جبکہ سید امیرقاسم ہاشمی ، سید تجمل حسن قائل، پروفیسر عبدالکریم جان،فضل سبحان عابد،محسن شاہ محسن،ڈاکٹر محمد غنی،ڈاکٹر اتل، نورالوہاب،پروفیسر ڈاکٹر امین تنہا ، فیض محمد مظلوم کو ممبران مجلس عاملہ اورممتازقانون دان محمد رازق جان ایڈوکیٹ، غفران احد ایڈوکیٹ، نسیم اللہ ایڈوکیٹ اور عزیزخان ایڈوکیٹ کو لیگل ایڈوائزرز مقرر کرلئے گئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -