لویر دیر میں بارش اور بر ف باری کاسلسلہ تیسرے روز بھی جاری

لویر دیر میں بارش اور بر ف باری کاسلسلہ تیسرے روز بھی جاری

  

تیمرگرہ ( بیو ر ورپور ٹ ) لویر دیر میں بارش اور بر ف باری کاسلسلہ تیسرے روز بھی جاری ،دریائے پنجکوڑہ میں اونچے در جے کے سیلاب کے با عث ایک کروڑ کی لا گت سے تعمیر ہو نے والا حفاظتی پشتہ دریا برد ،جھیل کے با عث پریس کلب کے عمار ت کو شدید خطرہ لا حق ہو گئے ۔خیبر پختون خواہ کے دیگر حصوں کی طر ح ضلع لویر دیر کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑی علاقوں پر برف باری کا سلسلہ کا جاری رہا ،جس کے با عث دریا ء پنجکوڑہ میں پا نی کے بہاو میں اضا فہ ااور انچے درجے کا سیلاب ر یکار ڈ کیا گیا ،سیلاب کے با عث کٹاو کی و جہ زرعی ارضیا ت دریا ء برد جبکہ تیمرگرہ شہر کے باہر حال ہی میں تعمیر ہو نے والا ایک کروڑ کی لاگت سے دریا ء پنجکوڑہ پر تعمیر ہونے والا حفاظتی پشتہ دریا ء برد ہو گیا ،بار شوں کے با عث ڈسٹر کٹ پر یس کلب تیمرگرہ کے سامنے جھیل بن جا نے کے با عث پریس کلب کے عمارت کو شد ید خطرات لا حق ہو گئے ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -