پی ٹی آئی حکومت نے فرسودہ تھا،نہ پٹوار،رشوتاور کمیشن کلچر کو قصبہ پارینہ بنا دیا :اکبر ایوب خان

پی ٹی آئی حکومت نے فرسودہ تھا،نہ پٹوار،رشوتاور کمیشن کلچر کو قصبہ پارینہ ...

  

پشاور ) سٹاف رپورٹر( وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکے مشیر برائے مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان نے کہاہے کہ ہریپوربائی پاس اس گنجان شہر سے بھاری ٹریفک کے نکاس کا تاریخی دو رویہ مواصلاتی منصوبہ ہے شہر کے گرد کشادہ رنگ روڈ کی تعمیر بھی زیرغور ہے جبکہ مین شاہراہ پر آرائشی دروازوں کی تعمیر اور اندرون شہر گرین بیلٹ و خوبصورتی کی سکیمیں الگ ہیں جو نئے اور سر سبز ہری پورکی داغ بیل ڈالیں گی اور ہماری آئندہ نسلیں بھی ان سے مستفیدہونگی پی ٹی آئی کی اتحادی حکومت تمام بڑے شہروں کے گرد ایسی بڑی سکیمیں مکمل اور نئی شاہراہیں تعمیر کرکے مواصلاتی انقلاب لا رہی ہے ان کے محکمہ نے ہزارہ میں صرف شاہراہوں کی دیکھ بھال، کشادگی اور تعمیر و مرمت پر اب تک اڑھائی ارب روپے خرچ کئے جبکہ اگلے سال کے بجٹ میں اس مد میں دوگنا اضافہ تجویز کیا گیا ہے وہ سرائے صالح میں مختلف ترقیاتی سکیموں کے افتتاح اور معائنے کے بعد محلہ حاجی امام پیر کے مقام پر عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے اس موقع پرعمائدین علاقہ ویلج کونسل ناظم لیاقت خان عرف کالاخان، سابق نائب ناظم رضامحمد، امجدایڈووکیٹ،نیئرزمان لودھی، خادی خان، سجاداشرف خان، وحیدخان، محمدفیاض، جمیل الرحمن اورمقامی آئمہ مساجد نے پی کے 50 میں ریکارڈ ترقیاتی کام مکمل اور نئی سکیمیں شروع کرانے پر اکبر ایوب خان کا شکریہ ادا کیا جبکہ ناظم لیاقت خان نے اپنے خطاب میں انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بتایا کہ وہ عوامی فلاح و بہبود کیلئے اکبرایوب خان اوریوسف ایوب خان کی شبانہ روزمحنت اورحلقہ میں اربوں روپے کے خرچ سے ترقیاتی منصوبوں کو دیکھتے ہوئے اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت انکی جماعت میں صدق دل سے شمولیت کرچکے ہیں اورآئندہ الیکشن میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے مشیرمواصلات نے ہری پور کے عوام کی طرف سے انکی ذات اور پی ٹی آئی کی حکومت پر اعتماد کو اعزاز قرار دیتے ہوئے یقین دلایا کہ الیکشن کے ایک دن کی تکلیف کا بدلہ وہ انکی پانچ سال انتھک خدمت کرکے چکانے کی مخلصانہ کوشش کرینگے انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت کے اصل میگا پراجیکٹ تعلیم اور صحت کے شعبے ہیں جن میں ایمرجنسی کا نفاذ کرکے ہم نے صوبے بھر میں تعلیمی اور طبی سہولیات اور عوام کی زندگی کا معیار اونچا کرنے کا پختہ عزم کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہری پور میں نئی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ اپلائیڈسائنسزنوجوان نسل کوفارغ التحصیل ہونے پر نہ صرف اندرون ملک بلکہ یورپ میں بھی روزگارکے بھرپور مواقع مہیاکرنے کے قابل بنا دی گئی ہے صوبے کے سکول و کالج اور ہسپتال و ڈسپنسریوں میں عملے کی حاضری اور بہتر سہولیات کی گواہی خود عوام دینے لگے ہیں انہوں نے یقین دلایا کہ ہم ہری پور کے ہر گوشے کی طرح سرائے صالح کی ایک بھی گلی کچی نہیں چھوڑیں گے سرائے صالح بی ایچ یوکواپ گریڈ کرکے آرایچ سی کادرجہ ملنے سے یہاں طبی سہولیات میں اضافہ ہوگاجبکہ سپاسنامہ میں پیش کردہ علاقہ میں کمیونٹی سنٹرکے قیام، نالہ کی صفائی اورٹیوب ویل کیلئے ٹرانسفارمرکی فراہمی کا مطالبہ بھی فوری پورا کیاجا رہا ہے اکبر ایوب خان نے اس بات کا علم ہونے پر افسوس ظاہر کیا کہ ماضی کے ایم پی اے نے یہاں ٹیوب ویل کے نام پرایک بڑاسوراخ کرکے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی تاہم واضح کیا کہ اب وہ چالیس لاکھ روپے کے خرچ سے اپنی ذاتی نگرانی میں اسے جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچاکرگھرگھرپانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے اسی طرح تمام پرانے زنگ آلودپائپوں کوتبدیل کرکے پائپ لائن کواہل علاقہ کی خواہش کے مطابق زیر زمین نصب کرائیں گے اکبرایوب خان نے کہاکہ اب شہریوں کا ہر کام میرٹ کے عین مطابق ہو گا پرانے اور فرسودہ تھانہ، پٹوار، رشوت اورکمیشن کلچرکا مکمل خاتمہ کرکے قصہ پارینہ دیاگیاہے انہوں نے کہاکہ اداروں میں سیاسی مداخلت ختم ہونے کابراہ راست فائدہ عوام کوہوگااور محکموں کی خدمات مزید بہتر ہونگی اکبرایوب خان نے اس بات پر بھی اظہار افسوس کیا کہ سابقہ ایم پی اے کے دور میں ہری پور میں بنوں،مانسہرہ اور دیگر اضلاع سے لاکر لوگوں کویہاں بھرتی کیاگیاجو نااہلی اوربزدلی کی انتہا ہے لیکن اب ایسا نہیں ہو گا آئندہ پی کے 50 میں ہمارے لوگوں کاحق کوئی مائی کا لعل چھین کردیکھ لے اور آپ لوگ اس حقیقت کے گواہ ہیں قبل ازیں اکبرایوب خان نے سرائے صالح میں 20 لاکھ روپے کی لاگت سے گلی کوچوں اور 19لاکھ روپے کے خرچ سے سید آباد روڈ کی تعمیر و مرمت کاافتتاح کیا۔ <><><><><><><>

مزید :

پشاورصفحہ آخر -