گدھا گاڑی کے تنازع پر 2 افراد زخمی

گدھا گاڑی کے تنازع پر 2 افراد زخمی

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)اڈہ سیدووالی پر گدھا گاڑی کو ہانکنے کے تنازعے پر ایک شخص نے دو افراد کو ٹوکہ کے وار سے زخمی کردیا ،مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑ پور کی حدود میں اڈہ سیدووالی میں جمعہ خان ولد آدم خان نے گدھا گاڑی کو ہانکنے پر عبدالجیل ولد امیر کو ٹوکہ کے وار سے زخمی کردیا ۔ اس دوران خلاصی کیلئے آنے والے نصر اللہ ولد عبدالرحیم کو بھی ملزم نے ٹوکہ کے وار سے زخمی کردیا ۔ پہاڑ پور پو لیس نے اس واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -