ہنگو ،سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،20مشتبہ افراد سمیت 60گرفتار
ہنگو)نمائندہ پاکستان(سہولت کاروں اور 20مشتبہ گان سمیت 60افراد گرفتار ،اسلحہ برآمد، تفصیلات کے مطابق ملک میں حالیہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر صوبے کی دیگر جگوں کی طرح ھنگو کے ضلع بھر میں سیکورٹی کے سخت انظامات کئے گئے ہیں ھنگو کے داخلی وخارجی راستوں کو بند کر کے سخت چکنگ جارہی ہیں اور مشکوک افراد کی جامہ تلاشی لی جارہی ہے ڈی پی او ھنگو احسان اللہ خان کی خصوصی ھدایت پر ٹل ،دوآبہ ،بلیامینہ ،صدرا ورتھانہ سٹی پولیس نے مختلف علاقوں سپین ٹل ، تور پل ،توت کاس، محمدخواجہ ،توغ سرائے، کاہی ،سیدانوبانڈہ،لختی بانڈہ ،پاس کلے اور شہر کے اطراف میں پولیس نے سرچ اور سٹرائک اپریشن کیا جس کے نتیجے میں 2سہولت کاروں اور 20مشتبہ گان سمیت 60افراد کو گرفتار کرلیا ہے گرفتار شد گان میں 5غیر رجسٹرڈ کرایہ دار بھی شامل ہیں اس موقع پر ڈی پی او ہنگو احسان اللہ خان نے ھنگو یونین آف جر نلسٹ کے صدر اسرار احمد اورکزئی کو بتایا کہ علاقے کے امن کو ہر قیمت پر بحال رکھا جائے گا اور جرائم پیشہ عناصر کی کھڑی نگرانی کی جائے گی اور علاقے کی امن میں کسی کو خلل ڈالنے کی اجا زت کسی صورت نہیں دیں گے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پر سخت کا روائی کی جائے گی ۔