اے این پی انتخابات میں کلین سویپ کریگی ،جواد خان

اے این پی انتخابات میں کلین سویپ کریگی ،جواد خان

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی یونین کونسل مڈل بٹ خیلہ کے جنرل سیکرٹری جوادخان نے کہاہے کہ عوامی نیشنل پارٹی ائندہ الیکشن میں کلین سویپ کریگی کیونکہ ضلع جنرل سیکرٹری اعجازعلی خان کے دن رات کوشش کی وجہ سے پارٹی مالاکنڈمیں پہلی پوزیشن پراگئی ہے اورلوگ جوق درجوق عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہورہے ہیں ان خیالات کااظہارجوادخان نے پریس کانفرن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی پختون قوم کی واحدنمائندہ جماعت ہے اورشہداء کی پارٹی ہے ۔ضلع مالاکنڈکے جنرل سیکرٹری اعجازعلی خان نے پارٹی کومالاکنڈمیں ترقی کے راہ پرگامزن کرنے کیلئے دن رات جدوجہدشروع کردی ہے جس کی وجہ سے لوگ جوق درجوق شامل ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کسی نے عوام کو اسلام اورکسی نے انصاف اورروٹی کپڑامکان کے نام پرعوام کودھوکہ دیاہے مگراب عوام ان لوگو ں کے دھوکے میں نہیں ائیں گے اورائندہ الیکشن میں عوامی نیشنل پارٹی کوووٹ دیکرمالاکنڈمیں کلین سویپ کریگی انہوں نے کہاکہ عوام کیلئے ہمارے دروازے ہروقت کھلے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -