تحریک انصاف کی جڑیں غریب عوام میں ہیں ، فضل حکیم
پشاور ) پاکستان نیوز( پاکستان تحریک انصاف سوات کے صدر چےئرمین ڈیڈک/ ایم پی اے فضل حکیم نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جڑیں غریب عوام میں ہیں ، پارٹی کو مزید مستحکم کرنے میں کارکنوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ، لوگوں کی تحریک انصاف میں دھڑا دھڑ شمولیت صوبائی حکومت پر اعتماد کااظہار ہے ، عنقریب اہم خاندان بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گے ، جن کو پارٹی کے عہدے دیے جارہے ہیں ان کی کارکردگی کو بھی مانیٹر کیاجائے گا ، ناقص کارکردگی کامظاہرہ کرنے والون سے عہدہ واپس لیاجائے گا ، ناراض کارکنوں کو منانے اور ان کی تحفظات دور کرنے کے لئے ضلع بھر کادورہ کررہے ہیں ، ان خیالات کااظہار انہوں نے پی کے 85 میں ایک شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کو آج بھئ پہلے سے زیادہ عوامی حمایت حاصل ہے ، لوگ مسلسل رابطے کررہے ہیں جو تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ، عوام کی تحریک انصاف میں شمولیت صوبائی حکومت پر عوامی اعتماد کااظہار ہے انہوں نے کہاکہ سوات میں تحریک انصاف کومزید مستحکم کرنے کے لئے ایک مربوط حکمت عملی وضع کردی گئی ہے اور تحریک انصاف کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس پارٹی کی جڑیں غریب عوام میں ہیں انہون نے کہاکہ تحریک انصاف کے استحکام کے لئے خود ضلع بہر کے دورے کررہاہوں کارکنوں کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں ، اہلیت کی بنیاد پر عہدے دے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں جس کا ثبوت روزانہ دیگر سیاسی جماعتوں سے تحریک انصاف میں شمولیت ہے ، انہوں نے کہاکہ عنقریب سوات کے ایک اہم سیاسی خاندان بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گے اور آئندہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف اپنی بہتر کارکردگی کی بنیاد پر پہلے سے زیادہ ووٹ حاصل کرے گی۔