رستم ،تیز رفتار گاڑی نے طالب علم کو کچل دیا

رستم ،تیز رفتار گاڑی نے طالب علم کو کچل دیا

  

رستم(نمائندہ پاکستان) رستم میں تیز رفتار موٹر کار نے ایف ایس سی کے طالب علم کو کچل دیا ۔واقعات کے مطابق رستم کے نواحی علاقہ چار گل کے رہائشی سید قیصر شاہ ولد نعیم شاہ نے تھانہ رستم میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میرا بھتیجا مصور علی ولد مدثر شاہ جو ایف ایس سی کا طالب علم تھا رستم بازار سے سودا سلف لا رہا تھا کہ اسی دوران ضلع بونیر سے آنے والے تیز رفتار موٹر کار نمبر 9936 فیصل آباد نے ٹکر مار دیا جس کے نتیجے میں میرا بھتیجا مصور موقع پر دم توڑ دیا ۔ پولیس تھانہ رستم نے نا معلوم ڈرائیور کے خلاف رپورٹ در ج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -