کاٹلنگ،پہاڑی جانور نے 25 بکریوں کو ہلاک کر ڈالا

کاٹلنگ،پہاڑی جانور نے 25 بکریوں کو ہلاک کر ڈالا

  

کاٹلنگ:) نمائندہ پاکستان(کاٹلنگ میں پہاڑی خونی جانور نے گھر میں گھس کر 25بکریوں کو ہلاک کر ڈالا۔ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاٹلنگ کہوئی برمول میں رات کے وقت نزدیکی پہاڑ سے خطرناک خونی جانور نے تاج زمین ساکن کہوئی برمول کے گھر میں داخل ہو کر تمام بکریوں کو ہلاک کر ڈالا۔ انھوں نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات چند ماہ پہلے بھی ہمارے گاوٗں میں پیش آئے تھے۔ انھوں نے کہا کہ بکریاں ہمارا روز گار تھا۔ خونی جانور نے ہمارا روز گار ختم کر دیا۔ یہ خبر علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور علاقے کے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -