ڈیڈک چےئر مین حاجی عبد المنعم کا ڈاکٹر عبدالراج کی وفات پر اظہار تعزیت

ڈیڈک چےئر مین حاجی عبد المنعم کا ڈاکٹر عبدالراج کی وفات پر اظہار تعزیت

  

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے سیاحت ،ڈیڈک چےئر مین شانگلہ حاجی عبد المنعم نے سینئر سیاست دان ڈاکٹر عبد الراج شاہین کی ناگہا نی وفات پر گہرے دکھ و غم کا اظہا ر کرتے ہوئے ایسے ایک نا قابل تلافی نقصان قرار دیا ہے،اپنے تعزیا تی بیان میں حاجی عبد المنعم نے کہا کہ مرحوم اچھے انسان،سیا ست دان اور با شعور تھے ،پارٹی کے علاوہ ان کے تمام سیاسی رہنماوں کیلئے دل میں نرم گوشہ رکھتے تھے،ان کی شانگلہ کیلئے سیاسی خدمات بلخصوص تحصیل پورن کے مسائیل اجاگر کرنے اور ان کی حل کیلئے مثبت کردار ادا کرتے تھے،ڈاکٹر عبد الراج شاہین کی وفات سے نہ صرف سیاسی حلقوں میں بلکہ سماجی شعبوں کو بھی بڑا نقصان پہنچا ہے،عبد المنعم نے کہا کہ عبدا لراج شاہین بڑے بھائیوں جسے تھے اورسیاسی سرگرمیوں میں بھی ان کا بھرپور رہنمائی کرتے ان کی خدمات پورن کے عوام اپنے دلوں میں یاد رکھے گے، عبد المنعم نے کہا کہ اگر چہ ان کی وفات سے پیدا ہونے والی خلاء کو پورا نہیں کیا جا سکتا تاہم موت ایک اٹل حقیقت ہے اسلئے اس حقیقت کو ماننا ہو گا اللہ تعالی مرحوم کی لمبی زندگی کو ارام اور چین سے گزا رنے اور اس پر اپنی فضل و کرم میں رکھ کر ان کی ایمان سلامت رکھے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -