مردم شماری شہری علاقوں کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے :فاروق ستار

مردم شماری شہری علاقوں کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے :فاروق ستار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان)کے کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاہے کہ مردم شماری میں ہم کوئی دھاندلی نہیں ہونے دینگے،سندھ بھرکے عوام بالخصوص کراچی، حیدرآباد، میر پور خاص،سکھراورنوابشاہ سمیت شہری علاقوں کے عوام مردم شماری میں بھرپورحصہ لیں اورمردم شماری کوحقیقت پسندانہ بنائیں ۔ وہ ہفتے کے شام ایم کیوایم (پاکستان) کے عارضی مرکزواقع پیرالہٰی بخش کالونی میں حق پرست سینیٹرز،اراکین قومی وصوبائی اسمبلی،بلدیاتی نمائندگان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ یونین کونسل کاہرچیئرمین اپنے اپنے علاقہ میں مردم شماری کافوکل پرسن ہوگاجوعوام کی مردم شماری میں حصہ لینے اورانکی مددکے لئے کلیدی کرداراداکریگا۔انہوں نے کہاکہ مئیرکراچی کے اختیارات کے لئے قانونی تیاری کرلی ہے ،میئر نیو یارک نے اختیارات کے لئے عدالت سے رجوع کیاتھااسے عوامی خدمات میں دشواریوں کاسامناتھا،ہم بھی وہی راست اختیارکررہے ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 5،مارچ سے 15،مارچ اپریل سے ہونے والی مردم شماری میں بھرپورحصہ لیں تاکہ ان کے ساتھ ماضی میں ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ ہوسکے ،مردم شماری کراچی کے ساتھ ساتھ سندھ کے دیگرشہری علاقوں کے لئے زندگی اورموت کامسئلہ ہے،اسے اسی اندازمیں حصہ لیکراپناحقیقت حصہ لیناہے۔کنوینرایم کیوایم (پاکستان)ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے مزیدکہاکہ فنڈزمیں گڑبڑکی جاتی رہی ہے،لاڑکانہ کے لئے 90ارب جاری ہوئے وہ کہاں گئے؟ ہم توسب کے حق کی بات کرتے ہیں،ہماراوزیراعلیٰ ہوگاتوہم 90نہیں190ارب روپے لاڑکانہ کے لئے جاری کرینگے اوروہ وہاں لگیں گے بھی خواہ وہ خیرپورہو،دادوہویاکوئی اورعلاقہ ہم خدمت کرینگے۔کراچی کواس کاجائزحصہ دیناہوگا۔مردم شماری سے شہری علاقوں کے مستقبل کافیصلہ ہوگا۔ انہوں نے تمام اراکین سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی اوربلدیاتی نمائندوں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ کڑی نگاہ رکھیں کہ مردم شماری میں کوئی گڑبڑنہ ہواور عوام میں شعور بیدارکریں کہ وہ مردم شماری میں بھرپورحصہ لیں۔اجلاس میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرزڈاکٹرخالدمقبول صدیقی، کنورنوید جمیل، اراکین عارف خان ایڈووکیٹ ، فیض احمد فیضی،عبدالوسیم ،عادل خان اورسیدامین الحق کے علاوہ سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے انچارج فرقان اطیب ودیگر اراکین بھی اس موقع پرموجودتھے۔