طلال چوہدری وزیر داخلہ کی ناکامی کو چھپا رہے ہیں ، مولا بخش چانڈیو

طلال چوہدری وزیر داخلہ کی ناکامی کو چھپا رہے ہیں ، مولا بخش چانڈیو

  

کراچی )اسٹاف رپورٹر(پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کی جانب سے بلاول کے خلاف بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ طلال چوہدری کی بدزبانی وزیر داخلہ کی ناکامی کو نہیں چھپا سکتی۔ پاکستانی عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ وفاقی وزیر داخلہ مسائل کا سامنا کرنے سے قاصر ہوتے ہیں۔ اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مسائل کا سامنا کرنے سے ہی مسائل حل ہوتے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ کا گھر پر بیٹھ جانا ان کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام یہ بھی جانتے ہیں کہ وفاقی وزراء دہشت گردوں سے ہمدردی رکھتے ہیں۔ اپنی ناکامیوں کا ملبہ کسی اور پر ڈالنا نواز لیگ کے وزیروں کا پرانا وطیرہ ہے۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ طلال چوہدری اور نہال ہاشمی جیسوں کی بدکلامی کا خمیازہ ن لیگ کی قیادت کو بھگتنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو چاہئے کہ اپنے لوگوں کی بدتمیزیوں کا نوٹس لیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -