جدہ سے آنے والی نجی پروازکی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

جدہ سے آنے والی نجی پروازکی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سعودی عرب کے شہر جدہ سے آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز کو فنی خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ذرائع کے مطابق پرائیویٹ ایئر لائن کی پرواز ایس وی 0888 نے رات ساڑھے آٹھ بجے جدہ سے اسلام آباد پہنچنا تھا تاہم طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث اسے کراچی کے ایئر پورٹ پر ہی اتار لیا گیا۔ طیارے میں پیدا ہونے والی فنی خرابی دور کرنے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -