دہشت گردی میں ملوث عناصر کو نہیں بخشاجائے گا،ماروی میمن

دہشت گردی میں ملوث عناصر کو نہیں بخشاجائے گا،ماروی میمن

  

شہدادپور(نامہ نگار )وفاقی وزیرمملکت اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کو ہر گز نہیں بخشاجائے گا۔ ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ انشاء اللہ جلد اس میں ملوث سہولت کار بے نقاب ہوں گے ۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار شہدادپور میں سانحہ سیہون شریف کے شہداء کے گھروں پر پہنچ کر شہید ہونے والوں کے ورثاسے تعزیت کا اظہار کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے سیہون شریف سانحہ میں شہید ہونے والے شہدادپور کے گاؤں مہر علی تالپور کے رہائشی راجہ خاصخیلی اور گاؤں بقا ڈاہری کے رہائشی صدیق ڈاہری کی رہائشگاہوں پر پہنچ کر ان کے ورثاء سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی اور دعا ئے مغفرت کی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -