الخدمت کے تحت ایف بی ایرا میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

الخدمت کے تحت ایف بی ایرا میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت کراچی کے شعبہ پرائمری ہیلتھ کے تحت سرحد کالونی ، فیڈرل بی ایریابلاک21،سہراب گوٹھ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، فری میڈیکل کیمپسے سیکڑوں مریضوں نے استفادہ حاصل کیا،کیمپ میں الخدمت کے ماہرڈاکٹروں نے آنکھوں‘شوگر،بچوں کے امراض اورعام امراض میں مبتلا مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں دوائیں تجویز کیں۔ڈاکٹروں کی تجویز کردہ ادویات بھی موقع پر ہی مفت فراہم کی گئیں ۔ الخدمت کراچی کے فری میڈیکل کیمپ پر مصباح الدین بیگ اورالخدمت فری میڈیکل کیمپ کے انچارج بشارت حسین و دیگر نے کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پرترجمان الخدمت نے کہا کہ الخدمت اللہ کی رضا کے لیے اس کے بندوں کی مشکلات کم کرنے کے لیے میدان عمل میں ہے، دکھی انسانیت کی خدمت ہمارا ولین فریضہ ہے ،فری میڈیکل کیمپ کراچی کے پوش اور مضافاتی بستیوں کے رہائشی سفید پوش لوگوں کو ان کی دہلیزپر طبی سہولیات پہنچا نے کا ذریعہ ہے ۔انھوں نے مزید کہا کہ جس نے ایک انسان کی زندگی بچائی اس نے ساری انسانیت کی زندگی بچائی کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے الخدمت اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گی ۔ ا نہوں نے مخیرحضرات سے اپیل کی کہ وہ الخدمت کے کاموں میں تعاون کریں تاکہ سفید پوش افراد کی مشکلات کا ازالہ کیاجاسکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -