ملی یکجہتی کونسل سندھ کااجلاس آج ادارہ نور حق میں ہوگا

ملی یکجہتی کونسل سندھ کااجلاس آج ادارہ نور حق میں ہوگا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملی یکجہتی کونسل سندھ کا ایک خصوصی اجلاس پیر 20فروری کو ڈھائی بجے دن ادارہ نور حق میں منعقد ہوگا۔جس میں پورے ملک اور خصوصاً سہون شریف میں حالیہ دہشت گردی کی واردات ،درجنوں ہلاکتیں اور سینکڑوں زائرین کے زخمی ہونے کے حوالے سے اجلاس منعقد کیاجائے گا ۔ اجلاس کی صدارت نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و صدر ملی یکجہتی کونسل سندھ اسد اللہ بھٹو کریں گے ۔ملی یکجہتی کونسل سندھ کے جنرل سکریٹری قاضی احمد نورانی نے یکجہتی کونسل سندھ کی تمام جماعتوں کو اجلاس میں بروقت شرکت کی دعوت دی ہے ۔ علاوہ ازیں اجلاس کے بعد 4بجے دن ملی یکجہتی کونسل سندھ کے ذمہ دارن میڈیا کو اس حوالے سے بریفنگ دیں گے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -