رینجرز کے تحت رنچھوڑ لائن میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرز سندھ عبداللہ شاہ غازی رینجرز ونگ61 کی جانب سے پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگیسٹ ایسوسی ایشن کے تعاون سے کراچی کے اولڈ سٹی ایریا رنچھوڑلائن کے ایم سی فٹبال گراونڈ میں عوام کے لئے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں رینجرز کی میڈیکل ٹیم اور ڈاکٹرز نیمریضوں کا مفت طبی معائینہ کیا اور مریضوں کو مفت ادویات بھی دی گء آء اسپینسر کی طرف سے مفت آئی کیمپ بھی لگایا گیا اور عیسی' لیب کی طرف سے مختلف بلڈ ٹیسٹ بھی کئے گئے اس موقع پر ونگ کمانڈر 61 کرنل شاھد امیر سیکنڈ کمانڈرمیجر عنایت اللہ درانی ،پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈڑگسٹ ایسو سی ایشن کے مرکزی رھنما غلام ھاشم نورانی، صلاح الدین شیخ، آتم پرکاش، عبدالصمد بڈھانی جوریابازار ٹریڈرز ایسو سی ایشن کے عبدالقادر نورانی کراچی تاجر الا ئینس کیایاز میمن موتی والا ،اسپئیر پارٹس ایسیوسی ایشن کے محمد علی قریشی،بمبء لائٹ ھاوس کے محمد افضال، آصف جئے جا،شعیب بھٹی ودیگر نے کیمپ کا دورہ بھی کیا۔کیمپ سے تقریبا 2500 مریضوں نے استفادہ حاصل کیا۔