اورنگی میں کارروائی 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار

اورنگی میں کارروائی 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) قانون نافذ کرنیو الے اداروں نے اورنگی میں کارروائی کرکے 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا ہے۔ ٹارگٹ کلرز کے قبضے سے اسلحہ اور اوان بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے اورنگی ٹاؤن کے علاقے اقبال مارکیٹ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ٹارگٹ کلرز اسلم علی خان عرف نک چپٹا اور احمد کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ ٹارگٹ کلرز پولیس کو ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور جلاؤ گھیراؤ سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور اوان بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔