شاہد آفریدی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
شاہد آفریدی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

  

شارجہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے کھلاڑی شاہد آفریدی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ چھوڑ چکا ہوں اور اب اپنے چاہنے والوں کیلئے کرکٹ کھیلتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز سے میچ ہارنے کے بعد شاہد آفریدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک بار پھر بین الاقوامی کرکٹ کو خیر باد کہتے ہوئے کہا کہ ”میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خدا حافظ کہہ چکا ہو ں چھوڑ چکا ہوں اور اب جو بھی کرکٹ کھیل رہا ہوں وہ اپنے چاہنے والوں کیلئے ہی کھیل رہا ہوں اور اس وقت میرے لئے میری فاﺅنڈیشن سب سے اہم ہے“۔آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کا فائنل پاکستان میں ہی ہونا چاہیے اگر لاہور میں ہونا ممکن نہیں تو راولپنڈی میں کرایا جاسکتا ہے۔

انہو ں نے کہا کہ غیر ملکی کرکٹر پی ایس ایل کے فائنل کیلئے پاکستان نہیں آنا چاہتے تو مقامی کرکٹرز کیساتھ ہی فائنل کھیلا جائے اور امید ہے کہ پی سی بی اس بارے کوئی اچھا فیصلہ کرے گا۔شارجہ میں پریس کانفرنس میں شاہد آفریدی نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں سے درخواست کروں گا کہ جہاں اتنی سپورٹ کی وہاں پاکستان میں آکر ایک میچ کی سپورٹ کریں۔

مزید :

T20 World cup -