رینجرز سے مقابلے میں 7 دہشتگرد ہلاک،ایک اہلکار زخمی

رینجرز سے مقابلے میں 7 دہشتگرد ہلاک،ایک اہلکار زخمی
رینجرز سے مقابلے میں 7 دہشتگرد ہلاک،ایک اہلکار زخمی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)رینجرز سے مقابلے کے دوران 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاﺅن میں رینجرز کو دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات موصول ہوئیں جس پر رینجرزنے فوری طور پر کارروائی کی ۔

کارروائی کے دوران چھپے دہشتگردوں نے رینجرز کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جس پر رینجرز اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی اور فائرنگ کے نتیجہ میں سات دہشتگردوں کو ہلاک کردیاجبکہ ایک رینجرز اہلکار گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔بعدازاں رینجرز کے ترجمان نے کہا کہ ہلاک ہونے والے تمام دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جن کے قبضے سے اسلحہ اور بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -