کوئٹہ پولیس کا کریک ڈاﺅن،35 افغان باشندے گرفتار

کوئٹہ پولیس کا کریک ڈاﺅن،35 افغان باشندے گرفتار
کوئٹہ پولیس کا کریک ڈاﺅن،35 افغان باشندے گرفتار

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوئٹہ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے 35 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے تھانہ بروری ، شالکوٹ ، تھانہ خروٹ آباد ، تھانہ ایئرپورٹ ، تھانہ زرغون آباد ، تھانہ کچلاک کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے افغان باشندوں کو حراست میں لیا۔

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 35 افغانیوں کو فارن ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف مقدمات بھی درج کرلئے گئے ہیں۔

مزید :

کوئٹہ -