پاکستان کا اسلحہ ساز ادارہ یو اے ای میں دفتر کھولے گا

پاکستان کا اسلحہ ساز ادارہ یو اے ای میں دفتر کھولے گا
پاکستان کا اسلحہ ساز ادارہ یو اے ای میں دفتر کھولے گا

  

ابوظہبی(اے این این) پاکستان کا سب سے بڑا اسلحہ ساز ادارہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری (پی او ایف) مشرق وسطی میں دفاعی اور فوجی ضروریات کی فراہمی کے لیے متحدہ عرب امارات میں اپنا دفتر کھولے گا۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پی او ایف متحدہ عرب امارات میں اپنی فروخت کو 100 فیصدتک بڑھانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی دفاعی نمائش اور کانفرنس کے دوران پی او ایف کے چیئرمین سابق لیفٹیننٹ جنرل عمر محمد حیات نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ 'متحدہ عرب امارات ہمارے لیے ایک اہم ملک ہے'۔ ان کا کہنا تھا کہ 'بدقسمتی سے پاک امارات مضبوط تعلقات کی جھلک ہماری دفاعی برآمدات میں نظر نہیں آتی اور گزشتہ تین سال کے دوران متحدہ عرب امارات کو ہماری برآمدات صرف 50 لاکھ سے ایک کروڈ ڈالر کے درمیان رہی'۔انھوں نے کہا کہ 'ہم متحدہ عرب امارات میں سیلز اور مارکیٹنگ کا ایک دفتر کھولنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں جو صرف اس ملک کا ہی نہیں بلکہ پورے خطے کا احاطہ کرے گا'۔

’اس شہر پر ہم پوری طاقت سے حملہ کرنے والے ہیں‘ عرب دنیا کا وہ معروف شہر جس پر فضا سے پرچے برسادئیے گئے، بڑا خطرہ

عمرحیات کا کہنا تھا کہ 'متحدہ عرب امارات، مشرق وسطی کا تجارتی مرکز بن چکا ہے اس لیے یہاں پر ایک سال کے اندر اپنے دفتر کی بنیاد رکھنے کا بہتر موقع ہے'۔پی او ایف کے چیئرمین نے کہا کہ ہم اپنے مرکزی برآمدات کے اہداف کے تحت بہتر ٹیکنالوجی کے ساتھ غیرملکی مارکیٹ میں فروخت کو بڑھانے پر دل جمعی سے توجہ مرکوز کررہے ہیں۔خیال رہے کہ پی او ایف نے گزشتہ سال صرف سعودی عرب کے لئے ایک ارب ڈالر کی برآمدات کی تھیں، مارکیٹ کے ماہرین کی رپورٹ کے مطابق 2020ءتک چھوٹے اسلحے کی مارکیٹ 4 ارب ڈالر سے تجاوز کرے گی۔

مزید :

عرب دنیا -