بین سٹوکس 14 کروڑ 50 لاکھ بھارتی روپے میں ”بک“ کر آئی پی ایل کی تاریخ میں مہنگے ترین غیر ملکی کھلاڑی بن گئے

بین سٹوکس 14 کروڑ 50 لاکھ بھارتی روپے میں ”بک“ کر آئی پی ایل کی تاریخ میں مہنگے ...
بین سٹوکس 14 کروڑ 50 لاکھ بھارتی روپے میں ”بک“ کر آئی پی ایل کی تاریخ میں مہنگے ترین غیر ملکی کھلاڑی بن گئے

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی کرکٹر بین سٹوکس کو رائزنگ پونے سپر جائنٹس نے 14 کروڑ 50 لاکھ بھارتی روپے میں خرید لیا ہے۔ اس ”خریداری“ کیساتھ ہی بین سٹوکس انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ میں مہنگے ترین غیر ملکی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بولی میں سب سے پہلے دہلی ڈئیر ڈیویلز اور ممبئی انڈینز کے درمیان سخت مقابلہ رہا تاہم درنوں نے 12 کروڑ 50 لاکھ روپے پر ہار مان لی جس کے بعد رائزنگ پونے سپر جائنٹس نے ”اینٹری“ مارتے ہوئے انہیں ریکارڈ قیمت پر خرید لیا۔ بین سٹوکس آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

ذرائع کے مطابق اس خریداری کے بعد رائزنگ پونے سپر جائنٹس کے پاس صرف 3 کروڑ روپے رہ گئے ہیں اور اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ کس طرح ان پیسوں کو استعمال کرتے ہوئے دیگر کھلاڑیوں کو خریدتی ہے۔ بولی کے پہلے مرحلے میں برطانیہ ہی کے جیسن رائے اور ایلکس ہیلز کو کسی نے نہیں خریدا تاہم برطانوی کرکٹ ٹیم کے کپتان این مورگن کو کنگز الیون پنجاب نے 2 کروڑ بھارتی روپے کے عوض خرید لیا ہے۔

مزید :

کھیل -