لاہور دھماکے کے سہولت کار کا باجوڑ میں گھر مسمار

لاہور دھماکے کے سہولت کار کا باجوڑ میں گھر مسمار
لاہور دھماکے کے سہولت کار کا باجوڑ میں گھر مسمار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک)لاہور دھماکے کے سہولت کار انوارالحق کا باجوڑ میں گھر مسمار کر دیا گیا ہے، ایجنسی ہیڈ کوارٹر خار میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے قبائلی عمائدین، پولیٹیکل انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز کا جرگہ منعقد ہوا جس کے دوران دہشتگردی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور چیئرنگ کراس دھماکے کے سہولت کار انوارلحق کے باجوڑ میں بھائیوں اور والد کی گرفتاری کے بعد باجوڑ میں اس کا گھر مسمار کر دیا گیا ہے جبکہ سکیورٹی فورسز نے متنبہ کیا ہے کہ دہشتگردی میں ملوث لوگوں کی نشاندہی نہ کی گئی تو بھر پور کارروائی کی جائیگی اور ملوث افراد کے گھر مسمار کئے جائیں گے۔ کمانڈنٹ باجوڑ سکاو¿ٹس نیر زمان نے باجوڑ میں قبائلی عمائدین کے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے دہشتگردوں کی نشاندہی نہیں کی اور کسی علاقے سے کارروائی ہوئی تو پورا گائوں مسمار کیا جائے گا، اس سلسلے میں کسی سے بھی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

شوہرکے انتہاپسندہونے کاعلم تھا،انوارلحق کی بیوی کا انکشاف,شناخت گلی میں کھڑے بچوں نے کی تھی

انہوں نے کہا کہ چیئرنگ کراس دھماکے کے سہولت کار انوارالحق کا تعلق باجوڑ سے تھا جس سے پورے علاقے کی بدنامی ہوئی ہے۔ انہوں نے قبائلی عمائدین کو تعاون کرنے کی درخواست کی، جرگے میں پولیٹیکل حکام کے علاوہ باجوڑ ایجنسی کے تمام علاقوں سے قبائلی عمائدین نے شرکت، عمائدین نے اس موقع پر سکیورٹی فورسز کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید :

لاہور -