سرچ آپریشن، پولیس دولہے، خواتین سمیت باراتیوں کو بھی تھانے لے گئی، بائیومیٹرک تصدیق کے بعد رہا کردیا گیا

سرچ آپریشن، پولیس دولہے، خواتین سمیت باراتیوں کو بھی تھانے لے گئی، ...
سرچ آپریشن، پولیس دولہے، خواتین سمیت باراتیوں کو بھی تھانے لے گئی، بائیومیٹرک تصدیق کے بعد رہا کردیا گیا

  

فیصل آباد (ویب ڈیسک) ریلوے سٹیشن چوک میں پولیس نے سوات سے دولہے سمیت آٹھ افراد کو مشکوک سمجھ کر حراست میں لے لیا۔ جنہیں بائیومیٹرک سسٹم سے تصدیق کے بعد رہا کردیا پولیس رپورٹ کے مطابق سوات کے علاقہ بحرین کے رہائشی سجاد احمد کی بارات دوکاروں پر سمندری روڈ پر آرہی تھی۔ پولیس نے مشکوک کاریں سمجھ کر ریلوے سٹیشن چوک میں روک لیا اور کار سوار دولہے سجاد احمد اس کے بھائی سردار علی بارتایوں دوست محمد، عمران خان، محمد رسول، شجاعت حسین اور دو خواتین کو حراست میں لے کر تھانہ پیپلزکالونی لے گئے۔سول ڈیفنس کے عملہ کو بلوا کر کاروں کی تلاشی لی۔ بائیومیٹرک سسٹم کے تحت تصدیق کرنے کے بعد پولیس نے تماما فراد کو چھوڑدیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران موقع پر پہنچ گئے۔

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔

دریں اثناءپنجاب کی تمام جیلوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ خصوصی طور پر ایسی جیلیں جہاں پر دہشتگردی کے مجرم بند ہیں وہاں پر پولیس کے خصوصی دستے بھی تعینات کئے گئے ہیں۔ جیلوں کی حدود سے تین کلومیٹر کے اندر پولیس کا سرچ آپریشن گزشتہ روز بھی جاری رہا۔ اس دوران بعض مشکوک افراد کو حراست میں لئے جانے کی بھی اطلاع ہے۔ فیصل آباد میں سنٹرل اور ڈسٹرکٹ جیل کے نواحی میں آپریشن کے علاوہ آنے اور جانے والے راستوں پر پولیس ناکے بھی قائم کئے گئے ہیں۔

مزید :

فیصل آباد -