وزیراعلیٰ سندھ نے 8 انسداد دہشت گردی عدالتیں کلفٹن سے سینٹرل جیل منتقل کرنے کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ سندھ نے 8 انسداد دہشت گردی عدالتیں کلفٹن سے سینٹرل جیل منتقل کرنے ...
وزیراعلیٰ سندھ نے 8 انسداد دہشت گردی عدالتیں کلفٹن سے سینٹرل جیل منتقل کرنے کی منظوری دے دی

  

کراچی(صباح نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 8 انسداد دہشت گردی عدالتیں کلفٹن سے سینٹرل جیل منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اے ٹی سی کورٹس کلفٹن سے سینٹرل جیل منتقل کرنے پراجلاس ہواجس میں چیف سیکریٹری،ایڈووکیٹ جنرل سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جیل سے مجرموں کواےٹی سی لانااور لے جاناخطرناک ہے، موجودہ حالات کے باعث انسداددہشت گردی عدالتیں کلفٹن میں نہیں رکھ سکتے۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ بھی دی گئی جس میں بتایا گیا کہ سینٹرل جیل میں پہلے سے 2 انسداد دہشت گردی عدالتیں کام کر رہی ہیں جبکہ کلفٹن میں 8 انسداد دہشت گردی عدالتیں کام کررہی ہیں۔

مزید :

کراچی -