کوئٹہ: نادرا آفس کے گارڈ کی فائرنگ ،6شہری زخمی

کوئٹہ: نادرا آفس کے گارڈ کی فائرنگ ،6شہری زخمی
کوئٹہ: نادرا آفس کے گارڈ کی فائرنگ ،6شہری زخمی

  

کوئٹہ(آن لائن)کوئٹہ کے نادرا آفس میں گارڈ اور چوکیدار کے درمیان تلخ کلامی پر گارڈ نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 6شہری ٹانگوں میں گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے۔

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔

کوئٹہ کے نادرا آفس میں نجی کمپنی کے گارڈ شہزاد اور نادرا آفس کے چوکیدار کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے نتیجے میں گارڈ شہزاد نے طیش میں آکر فائرنگ شروع کردی جس کے باعث چھ شہریوں کو ٹانگوں میں گولیاں لگیں جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو کوئٹہ کے سول ہسپتال میں طبی امداد کے لئے پہنچا دیا گیا جبکہ واقعہ کے بعد پولیس نے جگہ کو سیل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید :

کوئٹہ -