ڈیرہ بگٹی: سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں 2فراری ہلاک

Feb 20, 2017 | 12:47:PM

ڈیرہ بگٹی(آن لائن)ڈیرہ بگٹی میں سرچ آپریشن کے دوران فراریوں کی سکیورٹی فورسز کے جوانوں پر فائرنگ ، جوابی کارروائی میں دو فراری مارے گئے ، جائے وقوعہ سے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ فراریوں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ایف سی اور قانون نافذ کرنیوالوں اداروں کا ڈیرہ بگٹی اور آس پاس کے علاقوں میں آپریشن جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایف سی ، امن فورس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کے بعد ڈیرہ بگٹی اور آس پاس کے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن جاری رکھا ہوا ہے .

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔

سرچ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کو دیکھتے ہی فراریوں نے ان پر فائرنگ شروع کردی جس کے جواب میں سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے منہ توڑ کارروائی کرتے ہوئے دو فراریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ کچھ فراری فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے اور آپریشن کے دوران آس پاس کے علاقوںسے متعدد مشکوک افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے جن کو پوچھ گچھ کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں